197

سیدہ حلیمہ قتل کے حوالے سے سادات ٹنگیڑاں کی اہم میٹنگ، اعلامیہ جاری

سید زاہد بخاری کی بیٹی سیدہ حلیمہ زاہد کے سفاکانہ قتل کے حوالے سے 23اگست بروز پیر کی شام محلہ سادات ٹنگیڑاں کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت سید خادم حسین بخاری بمجودگی سید زاہد حسین بخاری (والد مقتولہ) بخانہ سید بدیع الزمان بخاری (مرحوم) منعقد ہوا۔ اجلاس میں سادات ٹنگیڑاں کے معززین و نوجوانان کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سید زاہد حسین شاہ بخاری کی بیٹی کے اندوہناک قتل اورلاش کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندان کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ قاتل کو قانون کے مطابق قرار واقعہ سزا دیتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ شرکاء اجلاس نے سوشل و پرنٹ میڈیا پر چلنے والی یہ بے بنیاد و من گھڑت خبر “کہ سادات برادری ٹنگیڑاں مقتولہ کے والد پر صلح صفائی کے حوالے سے دباو ڈال رہی ہے” کی پُر زور الفاظ میں تردید و مذمت کرتے ہیں ۔اس طرح بعض افرار سوشل میڈیا پر مقتولہ بچی کی تصاویر وائرل کر رہے ہیں جس سے ورثاء کی دل آزاری ہورہی ہے جو کہ غیر شرعی اور پیمرا قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے اس بات پرانتظامیہ نوٹس لے۔
علاوہ ازیں شرکاء اجلاس نے انتظامیہ اور تھانہ پولیس عباس پور کی اب تک کی جانے والی کارروائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس امید کے ساتھ کہ انتظامیہ و پولیس اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے غیر جانبدارنہ تحقیقات کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچا کر ورثاء کو انصاف دلائے گی۔ غم کی اس مشکل گھڑی میں انتظامیہ سمیت جن جن احباب نے غمزدہ خاندان کی دل جوئی کی اُن تمام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شرکاء اجلاس میں سید امتیاز حسین شاہ بخاری، سید شبیر حسین بخاری، سید شوکت بخاری، سید صابر بخاری، سید اکرام بخاری ،سید ساجد بخاری ۔سید سجاد بخاری ،سید نزاکت بخاری ۔سید طفیل بخاری ،سید مرتضیٰ علی بخاری ۔سید اعجاز بخاری ۔سید آصف بخاری ۔سید اشتیاق بخاری ،سید اخلاص بخاری ،سید اشفاق بخاری ،حافظ سید اخلاق بخاری ۔سید تصدق گیلانی ،سید کفایت بخاری ،سید رضا علی بخاری ،سید حمزہ بخاری ،سید اجلال بخاری ،سید افضال بخاری ،سید شجاعت بخاری ،سید سخاوت بخاری ،سید عدنان بخاری ،سید واجد بخاری ،سید یاسر بخاری ،سید احتشام بخاری ،سید وقار بخاری شامل تھے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں