228

عباسپور میں تیرہ سالہ معصوم بچی کے قتل کا معاملہ

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا زاہد حسین شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت، میں آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،درندہ صفت ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،

پولیس تحقیقات کی مسلسل رپورٹ لے رہا ہوں، تحقیقات میں کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے ، جلد متاثرہ خاندان کے گھر جا کر بھی ان کے دکھ میں شریک ہوں گا،

خیال رہے کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے مسلسل پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹ لے رہے ہیں.



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں