296

عباس پور سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش برآمد

منگہار عباس پور سے تعلق رکھنے والے سید زاہد شاہ کی تیرہ سالہ بیٹی حلیمہ زاہد جو سات روز قبل لاپتہ ہوئی تھی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ بچی مورخہ 16 اگست کو گھر کے قریب سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد شبہ میں گرفتار کئے گئے مقتولہ کے قریبی رشتہ دار 22 سالہ محسن مشتاق کے انکشاف پر پولیس نے بچی کی لاش گھر کے قریب گٹر سے برآمد کر لی ہے۔ ڈی ایس پی سید اشتیاق گیلانی ایس ایچ او وقار عظیم کی نگرانی میں پولیس کی ٹیم نے لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عباس پور میں پہنچا دی ہے۔ قاتل پولیس کی زیر تفتیش ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں