104

سردار عبدالقیوم نیازی بازی لے گئے

آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 عباس پور سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی کامیاب قرار پائے ہیں۔ انہوں نے 24758 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ دیگر امیدواران میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد یاسین گلشن نے 16064، پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار امجد یوسف خان نے 11809، عوامی جمہوری اتحاد کے پروفیسر محمد نصیر خان نے 2371، پاکستان تحریک لبیک کے مولانا طارق عزیز نے 2338، مسلم کانفرنس کے سردار محمد اصغر آفندی نے 668، آزاد امیدوار چوہدری ابرار عزیز نے 845، جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار سہراب اکبر نے 595، آزاد امیدوار ساجد علی خان نے 585، راہِ حق پارٹی کے مولانا طاہر بشیر نے 269 اور جماعت اسلامی کے امیدوار سردار ذوالفقار احمد خان نے 278 ووٹ حاصل کئے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں