117

آزاد کشمیر الیکشن پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، مریم نواز

عباس پور میں چوہدری یاسین گلشن کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کسی بھی صورت ڈھاکا ڈالنے نہیں دیں گے، عمران نیازی نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے اور کشمیر کو صوبہ بنالیا ہے ہم آزاد کشمیر کو کسی صورت پاکستان کا صوبہ نہیں بننے دیں گے۔ ‘بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا’ کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ ہم اداروں کے خلاف نہیں چند افراد حدود و آئین سے تجاوز کر رہے ہیں۔ کشمیر کی بیٹی ہوں، عباس پور کی بیٹی ہوں۔ آذاد کشمیر میں اگر دھاندلی ہوئی تو کشمیری عوام کو شاہراہ دستور کی کال دیں گے۔ عمران خان نے ملک کی خارجی پالیسی اور معیشت تباہ کر دی ہے۔ کشمیریوں سے نواز شریف کا خونی رشتہ ہے۔ پاکستان میں جو سب سے زیادہ محب وطن ہوتا اُس کو چور، ڈاکو، اور غدار کا لقب دیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں13 دن سے اپنے گھر کشمیر میں ہوں اور باڈر پر اپنے پاک فوج کے جوانوں سے ملتی رہی۔ جو وطن کے دفاع کے لیے ہمہ تن چاق و چوبند کھڑے ہیں۔ موجودہ حکومت نے اُن کی تنخواہوں میں اضافہ تک نہ کیا کہ وہ اپنے خاندانوں کی صحیح کفالت کر سکیں۔ نواز شریف نے آرمی کی تنخواہ بڑھائی تھی۔ عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ خارجہ پالیسی ناکام، معیشت تباہ، نواز شریف نے ملک کے لیے سی پیک کا منصوبہ لایا۔ عمران خان نے کشمیریوں کو بھکاری بناکر رکھ دیا۔ میرے شیر جوانوں جہاں ہم نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں تو وہی چند افراد جن کا نام نواز شریف نے لیا تھا اگر انہوں نے فوج کے ادارے کا نام استعمال کر کے کشمیر میں دھاندلی کی کوشش کی تو پھر پاکستان اور کشمیرکے ووٹ کی حفاظت کے لیے نواز شریف کے ساتھ اس کی بیٹی بھی بولے گی۔ جہاں آئین پاکستان اور اس کی حفاظت کا نام آیا تو میں بھی بولوں گی۔ میں آپ سب سے کہنا چاہتی ہوں کہ جس طرح آج آپ نے میرا استقبال کیا اسی طرح 25جولائی کو ووٹ کا عزت دینا مت بھولنا اور ہاں اگر اس دن ووٹ چوری کرتے ہوئے کوئی پکڑا گیا تو آپ نے اس کے ساتھ ایسے ہی سلوک کرنا جس طرح عوام نے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کشمیرمیں شاندار استقبال کیا۔ کشمیریو آپ کا مقدمہ عمران خان نے کیا لڑنا اس سے تو خارجہ پالیسی چل نہیں رہی۔ عمران خان تمہاری کامیاب پالیسی یہ ہے کہ دن دیہاڑے افغان سفارت کار کی بیٹی اغوا ہو جاتی ہے۔ تمہاری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ آج سی پیک منصوبہ بند ہو گیا۔ تمہاری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والا خود کشمیر کا سودا کر آیا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ہمیں فوج سے ٹکراؤ کے بیانیہ کا کہا جاتا ہے۔ پاک فوج میری فوج ہے۔ نواز شریف کی فوج ہے چند افراد نے اداروں کو یرغمال بنایا ہے۔ نواز شریف کی رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے۔ میری ماؤں بہنو، بیٹیو جس طرح آج آپ گھر کو چھوڑ کر یہاں آئی ہیں تو آپ مجھ سے وعدہ کریں کہ 25جولائی کو آپ گھروں میں نہیں بیٹھو گی بلکہ اپنے ووٹ کا صحیح استمعال کریں گی۔ ہم آزاد کشمیر کا الیکشن جیت چکے ہیں۔ اگر مینڈیٹ چوری کیا گیا تو شاہرہ دستور پر کشمیری قوم کو دعوت دیں گے۔ جلسے میں گو نیازی گو کے نعرے لگائے گئے۔ چوہدری محمد یاسین گلشن امیدوار اسمبلی نے خطاب کے دوران کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح آپ نے مریم نواز کا استقبال کیا اس سے ثابت ہو گیا کہ عباسپور صرف پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں الیکشن بھاری اکثریت سے حکومت بنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف قائد پاکستان مسلم لیگ نواز میاں نواز شریف کے حکم کے پابند ہیں، اگر قائد حکم دیں تو ہم ابھی اس کو گھسیٹ کر رکھ دیں، پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنا کفر کے مترادف ہے مریم نواز کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر مصدق ملک، مریم اورنگ زیب اور کپٹن صفدربھی موجود تھے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں