93

تحریک لبیک پاکستان کی انتخابی ریلی و جلسہ عام

تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار قانون سازاسمبلی آزادکشمیر حافظ مولانا طارق عزیز کے حق میں انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی تتہ پانی، تاھی منڈھول سے شروع ہو کر عباس پور کالج گراؤنڈ میں پہنچ کرجلسہ عام کی شکل اختیار کر گئ۔ اس جلسہ عام درجن سے ذائد مقررین نے خطاب کیا حضرت مولانا سید فاروق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں نظام مصطفی صل اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کا نظام لانا چاہتے ہیں اور آزادکشمیر سے جاھلانہ باطلانہ نظام کاخاتمہ کرکے ملک کو حقیقی معنوں میں مکمل اسلامی فلاحی ریاست کاقیام عمل میں لائیں گے اور آزادکشمیر سے فرسودہ نظام کا خاتمہ کریں گے۔ ھمارا امیدوار حافظ قرآن ہے عالم ہے اور قال اللہ قال الرسول کے پیغام کاداعی ھے اور محبت عشق رسول پر مر مٹنے کا عزم لئے ہویے ہے اس لئے عباس پور کے غیور اور باغیرت ووٹرز 25 جولائی کو ھمارے انتخابی نشان پر مہر لگا کر محبت رسول سلم کاعملی ثبوت فراہم کریں۔ ہم آپکو یقین دلاتے ہیں کہ تحریک لبیک پاکستان کا امیدوار کبھی بھی آپکو مایوس نہیں کرے گا۔ عمران کہتا تھا کہ میں 100 دنوں مین تبدیلی لاؤنگا اور مدینے کی ریاست بناؤں گا۔ یہ جھوٹا اورمکار ہے۔ اگر اسکو 100 سال بھی دئے جائیں تو یہ تبدیلی نہیں لاسکتا چونکہ یہ ناکام حکومت ہے اور ناکام کٹھ پتلی وزیراعظم ہے۔ تحریک لبیک ہی ملک میں مکمل اسلامی نظام کانفاذکرسکتی ہے اس جلسہ عام سے حلقہ عباس پور کے امیدوار مولانا حافظ طارق عزیز سمیت کئی دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں