101

الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملہ کے ووٹوں کی پولنگ مکمل

حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 عباس پور کے ملازمین جو 25 جولائی 2021 کو انتخابات کےلئے ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے کے لئے پولنگ کروائی گئ۔ مرد و خواتین ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ حلقہ ایل اے 18 عباس پور کے ریٹرننگ آفیسر سول جج عباس پور راجہ صغیر خان راٹھور پولنگ کی خود نگرانی کر رہے تھے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار عباس پور سردار رضوان اپنے دیگر اسٹاف اور پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔ انتہائی پرامن ماحول میں پولنگ مکمل کرلی گئی۔ ملازمین کو انتخابات میں ڈیوٹی پر مامورگی کے ضمن میں اعزاز یہ کی ادائیگی بھی خوش اسلوبی سے کرلی گئی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں