167

سردار عبدالقیوم نیازی کی جموں کشمیر عوامی تحریک کے ذمہ داران سے ملاقات

حلقہ ایل اے اٹھارہ عباس پور سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار عبدالقیوم خان نیازی نے آج جموں کشمیر عوامی تحریک عباس پور کے الیکشن آفس کا وزٹ کیا جہاں تحریک منہاج القران اور جموں کشمیر عوامی تحریک کے عہدے داران اور کارکنان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تحریک کی عالمی سطح پر خدمات اور تحریک کے کارکنان کی بہترین تعلیم و تربیت سے متاثر ہوا ہوں اور اسی وجہ سے میں نے اپنے بیٹے کو اچھی تربیت کے لئے منہاج یونیورسٹی میں داخل کروایا تھا۔ اس موقع پر حلقے کی سیاسی اور انتخابی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں