128

25 جولائی کو سب کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ سردار امجد یوسف

حلقہ ایل اے 18 عباس پور سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار امجد یوسف خان نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ڈاکہ نہ ڈالا تو سب کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ میں ہمیشہ سازشوں کا شکار ہوا۔ 2011ء کا ضمنی انتخاب مجھے ایک سازش کے تحت ہرایا گیا اور آج بھی لوگ سازشوں میں مصروف ہیں۔ میرے کارکنوں نے ایک ماہ میں ایسی مہم چلائی ہے کہ ہر چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار ووٹر ہمارے ساتھ شامل ہو رہا ہے۔ اس حلقے کے بہت سے مسائل ہیں۔
رات کے اندھیرے میں ایک ایک بندے کو پانچ پانچ لاکھ رشوت دی جا رہی ہے کہ میٹنگ کرو۔ ہار ڈالنے کا ایک لاکھ دیا جا رہا ہے۔ لیکن شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کے یہ لوگ کھڑے ہو گئے ہیں اور انشا اللہ 25 جولائی کو سب سے پہلی خبر آپ سنیں گے کہ ایل اے 18 میں تمام سیاسی جماعتوں کی ضمانتیں ضبط ہو گئی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فقیدالمثال استقبال کرنے پر عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں