6

مسلم لیگ ن نے آمدہ انتخابات کے لئے ایک بار پھر چوہدری محمد یاسین گلشن امیدوار نامزد کر دیا

مسلم لیگ ن نے آج 37 حلقوں کے لئے امیدواران نامزد کئے ہیں جن میں حلقہ ایل اے 18 عباس پور سے چوہدری محمد یاسین گلشن کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں چوہدری محمد یاسین گلشن نے اسی حلقہ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اور حالیہ انتخابات میں بھی وہ ایک مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ حلقہ عباس پور سے ن لیگ کے ٹکٹ کے دیگر امیدواران میں ایک اہم نام چوہدری صدیق قمر ایڈووکیٹ کا بھی تھا۔
اس موقع پر کارکنان نے عباس پور تا چھاترہ موڑ تک ایک ریلی کا اہتمام بھی کیا اور بعد ازاں گلشن ہاؤس عباس پور میں ٹکٹ ملنے کا جشن منایا گیا اور آتش بازی کے مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں