48

طلبہ کی طرف سے کی گئی پہیہ جام ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عباس پور کے طلبہ کی طرف سے کی گئی پہیہ جام ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے۔ گزشتہ روز انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد طلبہ نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس موقع پر یوتھ الائنس نے سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یوتھ اور طلبہ دوسرے روز بھی عباس پور پل پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ اور سڑک ہر طرح کی ٹریفک کے لئے مکمل بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں