16

بوائز ڈگری کالج عباس پور کے طلبہ کا احتجاج

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عباس پور کے طلبہ نے قبل ازیں عباس پور پل پر دھرنہ دیتے ہوئے کالج بس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔ طلبہ کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد آج طلبہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور میلاد چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جہاں انہوں نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور پیر تک مطالبات پورے نہ ہونے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں