13

مقتول شاعر عمر خیام کا مجموعہ کلام منظر عام پر آ گیا

ضلع حویلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر عمر خیام درانی کا مجموعہ کلام سخن آشنا شائع ہو گیا ہے۔ جس میں ان کی نظمیں اور غزلیں شامل ہیں۔ کتاب کی ابتدا میں شاعر کے اہل خانہ کے تاثرات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پروفیسر جان محمد آزاد اور چوہدری غلام حسین آفاقی کی آرا اور سردار عرفان سمعی کی شاعر کے حوالے سے یادداشتیں بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ یہ کتاب شاعر کے دوست عرفان سمعی کے اہتمام سے لودھی پریس راولپنڈی میں طبع ہوئی ہے اور عباس پور کے بک سٹورز پر دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں