8

عباس پور سے تعلق رکھنے والی قلمکار کا پہلا ناول منظر عام پر آ گیا

عباس پور کی معروف ماہر تعلیم اور لکھاری محترمہ مائدہ شفیق کا پہلا ناول پاکباز شائع ہو گیا ہے۔ ناول پاکباز کووڈ 19 کے پس منظر میں ایک لڑکی کے باطنی سفر کی کہانی ہے۔ یہ ناول مبینہ طور پر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کسی خاتون کا پہلا ناول ہے۔ مصنفہ کا تعلق عباس پور کے گاؤں دھڑیاں سے ہے اور فی الحال وہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔ محترمہ مائدہ شفیق ڈاکٹر خواجہ محمد شفیق مرحوم کی بیٹی ڈاکٹر خواجہ ناظم محمود اور پرنسپل خواجہ محمد رفیق کی بھتیجی ہیں۔
یہ ناول کتب خانہ پبلشرز کے اہتمام سے شائع ہوا ہے اور آزاد کشمیر اور پاکستان کے اہم بک سٹورز پر دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں