80

سالانہ کارکردگی رپورٹ امید سوشل گروپ عباس پور

امید سوشل گروپ عباسپور ایک ویلفیر گروپ ہے۔ جس کا قیام 01مارچ 2020کو عمل میں لایا گیا۔گروپ کو مقامی سطح پر یہ اعزاز حاصل ہے کہ عباسپور میں خالصتاََ فلاحی مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے،بنایا گیا پہلا فلاحی گروپ ہے۔ امید سوشل گروپ عباسپور کا قیام ایسے وقت میں عمل میں آیا جب پوری دنیا وبائی مرض کرونا کی لپیٹ میں تھی اور ملک پاکستان سمیت آزاد کشمیر بھی اِس کی زد میں تھا۔بوجہ وبائی مرض آزاد کشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاوٗن تھا۔ مگر الحمداللہ گروپ میں موجود اخلاص سے بھر پور اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار ممبران نے گروپ انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا۔ اور ایک نوزائیدہ گروپ نے فلاحی سرگرمیوں میں نہ صرف بھر پور انداز میں حصہ لیا۔ بلکہ بڑے پیمانے پر فلاحی سرگرمیاں سر انجام دیں۔ امید سوشل گروپ عباسپور کی کارکردگی رپورٹ سلانہ کی بنیاد پر جاری کی جائے گی۔مگر یہ رپورٹ 09ماہ پر مشتمل ہے۔ کیوں کہ گروپ کا آغاز 01مارچ 2020ء سے ہوا۔ اور یہ کاکردگی رپورٹ 31 دسمبر 2020 تک ہے۔امید سوشل گروپ عباسپور کو ابتدائی 09ماہ میں اپنے ڈونر ممبران کی طرف سے مجموعی طور پر 10,80,685روپے وصول ہوئے۔اس رقم میں ممبران کے ماہانہ عطیات 3,33,500/روپے جبکہ ممبران کی طرف ہنگامی طور پر فراہم کیے گئے عطیات 7,47,185/روپے شامل ہیں۔ گروپ میں ممبران کے ماہانہ عطیات اور ہنگامی بنیادوں پر فراہم کیے گئے زر تعاون سمیت 09ماہ میں مجموعی طور پر 9,35,395/ روپے فلاحی سرگرمیوں پر خرچ کیے۔ جن میں سے 1,88,210/روپے ممبران کے ماہانہ عطیات جبکہ 7,47,185/روپے ممبران کی جانب سے ہنگامی طور پر فراہم کیے گئے۔ زر تعاون میں سے خرچ ہوئے اس طرح امید سوشل گروپ نے مجموعی طور پر 9,35,395روپے اپنے ڈونر ممبران کے تعاون سے فلاحی سرگرمیوں میں خرچ کیے۔
#تفصیل_اخراجات_ممبران_ماہانہ_فنڈ
ممبران کی جانب سے فراہم کیے گئے ماہانہ عطیات میں سے گروپ نے1,88,210/روپے خرچ کیے جن میں صحت کے شعبہ پر 33,000/روپے خرچ ہوئے اس میں د و مریض ایسے شامل تھے جو کہ آگ سے جھلس گئے تھے۔دونوں مستحقین کو نقدی رقم فراہم کی گئی۔ایک انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو C-M-H راولاکوٹ میں پہچانے میں گروپ نے تعاون کیا۔ مختلف یتیم بچیوں کی شادی اور بیوگان کی امدادمد میں گروپ نے 48000,روپے خرچ کیے۔جبکہ تعلیم کے شعبہ میں گروپ نے 76000/روپے خرچ کیے۔ جس میں ایک بچی کی یونیورسٹی فیس سمیت ایک بچے کی کالج فیس ایک یتیم بچے کا کالج میں داخلہ یونیفارم اور کتابیں فراہم کی گئی۔ چار یتیم بچوں کو کتابیں لے کر دی گیئں۔ جبکہ چند مزیدمستحق بچوں کو داخلے اور کتابیں خرید کر دی گئی۔ ممبران کے فنڈ سے کیے گیے اخراجات میں گروپ کی بہتری کی غرض سے 31210روپے گروپ کی طرف سے ہونے والی مختلف سرگرمیوں آفس اسٹیشنری اور دیگر چیزوں پر خرچ ہوئے۔اس کے علاوہ گروپ کے ڈونر ممبران کی جانب سے فراہم کیے گئے
#تفصیل_اخراجات_ممبران_ہنگامی_فنڈ
ہنگامی زر تعاون 7,47,185/روپے کے اخراجات کی تفصیل ذیل ہے۔
ہنگامی ٖفنڈ سے لاک ڈاؤن کے دوران گروپ کی جانب سے قرنطینہ سیٹر کے قیام اور آگاہی مہم پر 40545روپے خرچ کیے۔ لاک ڈاؤں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے طبقے دیہاڑی دار مزدوروں میں 58000/روپے کا راشن جبکہ 51,140/روپے کا آٹا لیکر انھیں فراہم کیا گیاجبکہ اسی دوران مستحق اور مساکین میں نقدی کی صورت میں 18000/بھی تقسیم کیے۔ اس طرح دوران لاک ڈاؤن کل 1,62685/روپے خرچ ہوئ اس کے بعد رمضان ڈونیشن کی مد میں ڈونر ممبران نے گروپ انتظامیہ کو 1,11,500/روپے زر تعاون فراہم کیا۔ جس کے اخراجات کی تفصیل ذیل ہے۔
رمضان میں مستحقین میں 50,600/کا راشن جبکہ 13750روپے کا آٹا تقسیم کیا۔عید کے پر مسرت موقع پر یتیم اور مستحق بچوں میں کپڑے اور تحائف بھی تقسیم کیے۔ جس پر 42150روپے خرچ آیا۔ اس طرح رمضان میں کل 1,11,500/فلاحی سرگرمیوں پر خرچ ہوئے۔اسکے بعد عید الضحیٰ پر گروپ کی جانب سے اجتماعی قربانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں گروپ کے ایک ڈونر ممبر نے بھر پور کردار ادا کیا۔نام ظاہر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔قربانی پر گروپ کی جانب سے کل 3,96000/ روپے خرچ کیے گئے۔ اور مستحقین کے گھروں تک گوشت پہچایاگیا۔ جس میں گروپ کے ڈونر ممبر جناب حافظ خواجہ رضوان صاحب کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔ اس کے علاوہ گروپ ممبران نے ایک یتیم بچی کی شادی کے لیے ہنگامی طور پر گروپ انتظامیہ کو 77,000/زر تعاون بھی فراہم کیا۔اور ایسے ہنگامی بنیادوں پر حاصل ہونے والا کل زر تعاون 7,47185/روپے رہا۔
ان تمام سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے فنڈ خالصتاََ گروپ کے ڈونر ممبران کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں، ان میں کسی سرکاری ادارے یا دیگر کسی تنظیم کا کوئی حصہ نہیں۔
اس کے علاوہ امید سوشل گروپ مختلف سوشل تنظیموں اور ویلفیر ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر کے ذر یعے بھی عبا سپور کے مستحق طبقے کو مستفید کروایا۔ جس میں تقریباََ پچاس کے قریب طلباء و طالبات کو نقد وظائف جبکہ 15 بیوگان میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کروانے میں امید سوشل گروپ عباسپور نے بھر پور کردار
ادا کیاامید سوشل گروپ کی کاوش سے طلباء و طالبات میں تقسیم ہونے والے وظائف کی کل رقم 64,000/روپے ہے۔
دوران سال گروپ کی طرف سے ڈونر ممبران کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات پر آنے والے اخراجات گروپ کی کور کمیٹی برداشت کرتی رہی۔
امید سوشل گروپ کی جانب سے اس شاندار کارکردگی پر گروپ انتظامیہ اپنے تمام ڈونر ممبران کو خراج تحسین اور ان کے جذبہ خدمت خلق کو سلام پیش کرتی ہے۔

محمد ہارون رشید
سیکرٹری مالیات
امید سوشل گروپ عباسپور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں