160

غلطی سے بارڈر پار کرنے والی دونوں بہنیں واپس آزاد کشمیر پہنچ گئی

گزشتہ روز غلطی سے لائن آف کنٹرول کرنے والی دونوں بہنوں کو آج صبح آزاد کشمیر حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
دونوں بہنیں لائبہ زبیر اور ثنا زبیر گزشتہ روز غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر کے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گئی تھیں۔ جہاں بھارتی فوج نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں حکام کے مابین رابطہ ہونے پر گزشتہ شب ہی ان کی واپسی کا عندیہ دے دیا گیا تھا۔ اور آج صبح تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر دونوں بہنوں کو آزاد کشمیر انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں