عباس پور قصاب زبیر صاحب مرحوم کی دو جواں سال بیٹیاں لائبہ زبیر عمر 17 سال اور ثنا زبیر عمر 13 سال آج دن کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر گئیں جہاں بھارتی فوج نے انہیں حراست میں لے لیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق فوج نے انہیں پونچھ میں پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور جلد ہی واپس آزاد کشمیر بھیج دیا جائے گا۔
