42

آزاد کشمیر بھر میں جمعہ سے پندرہ دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت کابینہ کا42اجلاس منگل کے روز وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ کابینہ کو سیکرٹری صحت نے آزادکشمیر میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کابینہ نے آزادکشمیر میں 15روز کےلئے مکمل لاک ڈاﺅن کی منظوری دے دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے نے کہا کہ آزادکشمیر میں شہریوں کو محفوظ بنانے اور وائرس کی چین توڑنے کےلئے ضروری ہوگیا ہے کہ ہم سخت مگر عوام دوست فیصلہ کریں۔ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ خوشی سے نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ تارکین وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ 15روز کےلئے آزادکشمیر آنے کا فیصلہ ملتوی کریں ۔ پاکستان میں مقیم ہمارے بھائی بھی غیر ضروری طور پر آزادکشمیر کا سفر نہ کریں۔ کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال ہے، حقیقت پسندانہ اقدامات اٹھانے ہوں گے، لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ عوام کی زندگی، بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے ناپسندیدہ فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے کرونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے ویکسین ابھی موجود نہیں، جو بنی ہے وہ کب تک یہاں پہنچے اس کا کوئی نہیں بتا سکتا۔ 15دن کےلئے اگر ہم اپنے معمولات معطل کر دیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ بچوں کے معاملے میں غفلت نہیں برت سکتے ۔ اس حوالے سے عوام میں بھرپور شعور و آگاہی مہم چلائی جائے اور حکومت کے فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جائے تاکہ اس لاک ڈاﺅن کے اچھے نتائج آئیں اور یہ وباء کنٹرول ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں