67

گرلز ڈگری کالج عباس پور کی طالبہ کا اعزاز

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عباس پور کی طالبہ ماہم اختر نے مظفرآباد میں ہونے والے کل آزادکشمیر مقابلہ حسن نعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان مقابلہ جات میں آزاد کشمیر بھر کے کالجز اور مدارس کے طلبا شامل تھے۔ طالبہ کا تعلق چھاترہ عباس پور سے ہے اور وہ عباس پور کی معروف روحانی شخصیت پیر اختر حسین شاہ کی بیٹی ہیں۔ اس اعزاز پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق لوگوں نے طالبہ اور گرلز ڈگری کالج کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
عباس پورین سوشل گروپ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ سہیل اصغر کی طرف سے اس موقع پر طالبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں