9

آزادکشمیر بھر میں مزید دو ہفتے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں لاک ڈاون میں دی جانے والی نرمی واپس لیتے ہوے لاک ڈاون سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ کل رات 12 بجے سے آزادکشمیر بھر میں مکمل لاک ڈاون بحال کر دیا جائے گا۔
لاک ڈاون کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل سٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں جو عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھاے گئے ہیں۔ حالات اس بات کے متقاضی نہیں کہ ہم عید کی شاپنگ کریں عید سادگی سے منائیں۔ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی۔ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں