1

لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی

مظفرآباد میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں وزرا کرام اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن میں 4 ہفتوں کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بیرون آزاد کشمیر اور اندرون آزاد کشمیر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔ ہفتے میں دو دن بروز جمعہ اور منگل مکمل لاک ڈاون کیا جائے گا۔ دوکانوں اور مارکیٹس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 8 بجے سے 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔ بزرگوں اور بچوں کے مارکیٹس میں آنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر کارروائی کی جائے گی۔ دوکانوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا دوکاندار کی ذمہ داری ہوگی۔ شادی بیاہ اور ہر قسم کے اجتماع پر پابندی جاری رہے گی۔ مساجد کے حوالے سے علما کرام کے ساتھ مل کر طے شدہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں