13

نمجر عباس پور کے رہائشی میں کورونا وائرس کی تصدیق

وزیر صحت آزاد کشمیر نے بتایا ہے کہ آزادکشمیر میں کرونا وائرس سے متاثرہ 5 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ایک کیس عباس پور کے علاقے نمجر کا ہے جبکہ 4 کا تعلق پلندری سے ہے۔ یوں آزادکشمیر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 33 ہو گئی ہے۔ ضلع پلندری میں پہلے کرونا کے متاثرہ شخص جو کہ تبلیغی جماعت سے واپس آیا تھا کے خاندان کے دو افراد اور اس کے 2 ساتھیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عباس پور نمجر کے رہائشی نے لاہور میں کرونا وائرس سے وفات پانے والے شخص کے آزادکشمیر آنے پر اس سے ملاقات کی تھی۔ تمام مریضوں کو آئیسولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں